پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق، شاہین اسٹرائیک-II مکمل

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق، شاہین اسٹرائیک-II مکمل

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیک دوئم کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ مشق 8 سے 19 نومبر تک جاری رہی، جس میں انسدادِ دہشت گردی کے مختلف پہلوؤں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ مشق میں پاک فوج اور انڈونیشین آرمی کے دستوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، مشق میں مقرر کردہ تمام تربیتی مقاصد کامیابی سے حاصل کیے گئے۔ اختتامی تقریب میں پاک فوج کے ایک جنرل آفیسر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ انڈونیشیا کی جانب سے اعلیٰ فوجی حکام نے نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال

مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجیوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔ مشترکہ تربیت کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں شامل مختلف پہلوؤں، طریقہ کار اور تکنیکوں کو بہتر بنانا تھا۔ اس دوران خصوصاً شہری علاقوں میں آپریشنز اور دھماکا خیز مواد سے تیار کردہ آلات کو ناکارہ بنانے کے اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔

شاہین اسٹرائیک دوئم نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور دوطرفہ عسکری تعلقات کو نئی قوت فراہم کی۔

 

Related Articles