کینیا کا نابینا درزی چارلس، اندھیرے میں بھی روشن مثال بن گیا

کینیا کا نابینا درزی چارلس، اندھیرے میں بھی روشن مثال بن گیا

کینیا سے تعلق رکھنے والے ایک نابینا درزی چارلس کی کہانی دنیا بھر میں حوصلے کی نئی مثال بن گئی ہے۔

چارلس کی زندگی اس وقت اچانک بدل گئی جب ایک رات سونے کے بعد صبح وہ اپنی بینائی مکمل طور پر کھو بیٹھا۔ مگر اس بڑی آزمائش نے انہیں ہار ماننے پر مجبور نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں :دیو ہیکل دھاتی کان ،جنگی تاریخ کی حیران کن ایجاد

چارلس کا کہنا ہے کہ وہ دیکھ نہیں سکتے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہوں نے اپنا مستقبل دیکھنا چھوڑ دیا ہے۔ابتدا میں کئی لوگوں نے سمجھا کہ اب وہ زندگی میں دوسروں پر انحصار کریں گے یا شاید بھیک مانگنے پر مجبور ہو جائیں گے، مگر انہوں نے اس سوچ کو غلط ثابت کر دیا اور دوبارہ اپنا کام شروع کر دیا۔

انہوں نے درزی کے کام کو جاری رکھنے کے لیے منفرد طریقے اپنا لیے۔ پیمائش کے لیے فیتے پر خاص نشانیاں بنائیں جنہیں چھو کر وہ اندازہ لگاتے ہیں۔ وہ گنتی کے ذریعے پیمائش یاد رکھتے ہیں اور اسی بنیاد پر کپڑے تیار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :چاول کے کُکر سے شادی اور صرف 4 دن بعد طلاق ،انٹرنیٹ کا عجیب و غریب واقعہ

سلائی مشین میں دھاگہ ڈالنا بھی ان کے لیے آسان نہیں تھا، مگر انہوں نے اس مسئلے کا حل نکال لیا۔ وہ ایک باریک تیلی کو نوکیلا بنا کر اس کی مدد سے مشین میں دھاگہ ڈال لیتے ہیں۔

ان کے گاہکوں کے مطابق چارلس کا کام کئی دیکھنے والے درزیوں سے بھی بہتر ہے۔چارلس کی یہ کہانی اس بات کی یاد دہانی ہے کہ بصیرت صرف آنکھوں سے نہیں بلکہ حوصلے، محنت اور عزم سے بھی آتی ہے۔

editor

Related Articles