ہونڈا 125 گولڈ ماہانہ 7,870 روپے میں حاصل کریں

ہونڈا 125 گولڈ ماہانہ 7,870 روپے میں حاصل کریں

ہونڈا 125 گولڈ ماڈل اپنی نمایاں بلیک اور گولڈ رنگوں کی دلکش آمیزش کے باعث سڑکوں پر ایک پرکشش اور پرتعیش انداز میں جلوہ گر ہوتا ہے۔ یہ منفرد رنگوں کا امتزاج نہ صرف شاندار تاثر دیتا ہے بلکہ بائیک کی طاقت اور خوبصورتی کو بھی اُجاگر کرتا ہے

۔ رنگوں کے شوقین صارفین کے لیے ہونڈا نے CG 125 کا گولڈ ویرینٹ متعارف کرایا جس میں بلیک کے ساتھ ریڈ کلر کا امتزاج بھی شامل ہے، جو اسے مزید جاذبِ نظر بناتا ہے۔ تاہم، پاکستان میں اب بھی بڑی تعداد ایسے صارفین کی ہے جو بلیک اور گولڈ رنگوں والی CG 125 کو ترجیح دیتے ہیں۔

ہونڈا CG 125 اپنی مضبوطی، قابلِ اعتماد کارکردگی اور بہترین فیول ایوریج کے باعث طویل عرصے سے موٹر سائیکل سواروں کی پسندیدہ سواری ہے۔ اس کی پائیدار ساخت، آسان مرمت اور باآسانی دستیاب اسپئیر پارٹس صارفین کے لیے اسے ایک بہتر انتخاب بناتے ہیں۔ بائیک کی مینٹیننس بھی نہایت آسان ہے، جس کی وجہ سے یہ مختلف طبقات کے لیے یکساں طور پر مقبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں پر ایم ٹیگ نہ لگوانے والے شہریوں کیلئے اہم خبر آگئی

CG 125 میں سیلف اسٹارٹ اور کِک اسٹارٹ دونوں سسٹم موجود ہیں جبکہ اسے 4 اسٹروک 125cc OHV ایئر کولڈ انجن اور 5 اسپیڈ ٹرانسمیشن سے لیس کیا گیا ہے۔ حال ہی میں ہونڈا نے CG 125 گولڈ کا 2026 کا ری ڈیزائنڈ ماڈل بھی پیش کیا ہے، جس میں تمام ویرینٹس کے گرافکس کو اپڈیٹ کیا گیا ہے۔

ہونڈا CG 125 گولڈ کی نئی قیمت

نومبر 2025 تک پاکستان میں ہونڈا CG 125 S گولڈ (بلیک رنگ) کی قیمت 2,96,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ریڈ کلر میں بھی اس کی قیمت یہی ہے۔

ہونڈا CG 125 گولڈ آسان اقساط پلان
میزان بینک کا Apni Bike Financing Program مکمل طور پر شریعہ کے مطابق Musawammah کے تحت چلایا جاتا ہے، جس میں بینک مارکیٹ سے بائیک خرید کر صارف کو متفقہ ماہانہ اقساط پر فروخت کرتا ہے۔

دو سالہ اقساطی پلان کے تحت 40 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پر خریدار کو مجموعی طور پر 1,20,560 روپے بطور ابتدائی ادائیگی جمع کرانا ہوگی۔ اس کے بعد 24 ماہ کی مدت کے لیے ماہانہ قسط 7,870 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہونڈا CG 125 گولڈ اپنی دلکش شکل، مضبوط انجن اور مناسب قیمت کے باعث 2026 ماڈل کے ساتھ ایک بار پھر مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

Related Articles