انسٹاگرام کی اہم اپ ڈیٹ، ریلز بنانے والوں کے لیے بڑی خبر

انسٹاگرام کی اہم اپ ڈیٹ، ریلز بنانے والوں کے لیے بڑی خبر

 انسٹاگرام نے اپنی حالیہ اپڈیٹ میں ریلز کیمرے کے تجربے کو مزید بہترین بنانے کی کوشش کی ہے ، اس اپڈیٹ کے بعد صارفین اب براہِ راست ریلز کیمرے سے 20 منٹ تک کی ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں، جو پہلے موجود حد کے مقابلے میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق یہ سہولت خاص طور پر اُن تخلیق کاروں کے لیے فائدہ مند ہے جو طویل فارمیٹ میں کہانی سنانا، ٹیوٹوریلز بنانا یا قسط وار ویڈیوز تیار کرنا پسند کرتے ہیں۔

اس اپڈیٹ میں ایڈیٹنگ کے تجربے کو بھی زیادہ مضبوط اور سہل بنا دیا گیا ہے، نیا متعارف کردہ انڈو (Undo) بٹن صارفین کو وہ سہولت فراہم کرتا ہے جس کی انہیں طویل عرصے سے ضرورت تھی،  اگر ریلز سیریز میں غلطی سے کوئی کلپ شامل ہو جائے یا پچھلا کلپ ہٹانا مقصود ہو تو اب صارف باآسانی صرف ایک ٹیپ سے پچھلا عمل واپس کر سکتا ہے، اس بہتری سے ویڈیو ایڈیٹنگ نہ صرف تیز بلکہ زیادہ پیشہ ورانہ بھی محسوس ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام کی جانب سے صارفین کیلئے دلچسپ نیا فیچر متعارف

اسی طرح، ’ٹچ اپ‘ موڈ کے لیے ایک نیا سلائیڈر شامل کیا گیا ہے، جس سے صارفین اپنی ویڈیوز پر فلٹر یا پالش کی شدت کو اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق کم یا زیادہ کر سکتے ہیں،  اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ ویڈیوز زیادہ حقیقی یا قدرتی دکھائی دیں اور اس میں فلٹر کا تاثر نمایاں نہ رہے اور ساتھ ساتھ صارفین کو مکمل کنٹرول حاصل رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instagram’s @design (@design)

مزید براں گرین سکرین فیچر کو بہتر بنایا گیا ہے اور کاؤنٹ ڈاؤن اور ٹائمنگ ٹولز کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ ویڈیو ریکارڈنگ زیادہ ہموار اور درست ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں : انسٹاگرام میں نئے جنریٹیو اے آئی فیچرز متعارف

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر پرانے اصول اب بھی کچھ حد تک برقرار ہیں، اگرچہ اب لمبی ویڈیوز ریکارڈ کرنا ممکن ہے، مگر انسٹاگرام کا الگورتھم ابھی بھی 3 منٹ سے کم ریِلز کو ترجیح دیتا ہے،  اس کا مطلب ہے کہ طویل ویڈیوز کی رسائی کچھ حد تک محدود رہ سکتی ہے، تاہم مواد بنانے والوں کے لیے یہ فیچر تخلیقی  مواد کے نئے دروازے کھولتا ہے۔

editor

Related Articles