بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے کی اطلاعات کے بعد بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور ایکشن پر غورکیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں ڈیڑھ سے 2 لاکھ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ پولیس، کسٹم اور ایف سی بھی حصہ لےگی، اس حوالے سے صوبے بھر میں ان فورسز کے عملےکو ہدایات دے دی گئی ہیں۔

اسی ضمن میں مستونگ میں کسٹم کے عملے نے ایک گودام پر چھاپہ مارکر 8 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی 11 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرلیں۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمے نے صوبے میں 40ہزارسے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پرو فائلنگ کی ہے،عملہ اب روزانہ کی بنیاد پر بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر کا نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کیلئے آن لائن نیلامی کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان گاڑیوں کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے فرائض میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ملزمان کے لیے یہ بہت بڑی سہولت ہے۔‘

22 جولائی کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹینٹ جنرل احمد شریف نے دہشتگردی کے واقعات میں تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں موجود ہیں۔ اس سے کروڑوں کا، اربوں کا (غیر قانونی) کاروبار ہو رہا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’انھی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں دہشتگرد آپریٹ کرتے ہیں۔ جب کچھ جگہوں پر یہ عام ہو کہ گاڑی بغیر کاغذ کے چل سکتی ہے تو اس کے درمیان میں دہشتگرد بھی آپریٹ کریں گے۔‘

editor

Related Articles