ڈان گروپ کو 13 ماہ میں 86 کروڑ کے سرکاری اشتہارات جاری ہوئے جو ریکارڈ پر ہیں، وزیر اطلاعات

ڈان گروپ کو 13 ماہ میں 86 کروڑ کے سرکاری اشتہارات جاری ہوئے جو ریکارڈ پر ہیں، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ ڈان گروپ کو 13 ماہ میں 86 کروڑ کے سرکاری اشتہارات جاری ہوئے جو ریکارڈ پر ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے معتبر اخبار کے سرکاری اشتہارات کی بندش بارے ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے کہا کہ ڈان گروپ کو 13 ماہ میں 86 کروڑ کے سرکاری اشتہارات جاری ہوئےہیں تو یہ ریکارڈ پر ہیں۔

میزبان  کے اس سوال پر کہ کیا حکومت کا بیانیہ  بنانے کا یہ طریقہ ٹھیک ہے کہ ڈان میڈیا گروپ کے اشتہار بند کرے ، اس لیے کہ وہ آپ کے خلاف خبریں لگاتے ہیں؟ وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ  نہیں پہلی بات تو یہ کہ ڈان میڈیا گروپ کو پچھلے تیرہ ماہ میں اگر میں آپ کو کہوں کہ تین چار حکومتیں کچھ صوبائی کچھ فیڈرل ملا کر انہیں 86 کروڑ روپے کے اشتہار دیئے گئے ہیں تو یہ ریکارڈ کی بات ہے اور میں وہ تمام تفصیلات آپ سے آن ریکارڈ شیئر بھی کر سکتا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ ٹو کی سزا 190ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی، عطا تارڑ

عطاتارڑ کاکہنا تھا کہ ٹھیک ہے کسی کو اشتہارات زیادہ ملتے ہیں کسی کو کم ملتے ہیں لیکن ایک کارپوریٹ گورننس بھی ہوتی ہے ،  آپ کا اپنا سسٹینیبل ماڈل بھی ہوتا ہے یہ تو نہیں ہو سکتا کہ آپ کا تمام تر دارومدار جو ہے وہ گورنمنٹ کے اشتہارات کے اوپر ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک میڈیا گروپ ہے اس ملک کا بڑا میڈیا گروپ ہے اور مطلب انہوں نے ان کی ہسٹری ہے اس پاکستان کے اندر مگر اگر تیرہ ماہ میں 86 کروڑ کے آپ اشتہارات  بھی لیں لوگوں کو بھی لے آف کریں وہ تو ان کا اپنا معاملہ ہے،  بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ اشتہارات کی مکمل بندش نہیں ، ٹوٹل ریلائنس گورنمنٹ کے اشتہارات پر ہونا یہ بھی کوئی اچھی بات نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ ڈان گروپ مالی بحران کا شکار ہے اور ڈی ایس این جی آپریشنز ملک بھر میں بند کردیے ہیں جبکہ فیول الاؤنس بھی روک دیا گیا، ملازمین کے لیے کسی بھی وقت چھانٹیوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور وجہ اشتہارات پر پابندی کہا گیا ہے۔

editor

Related Articles