انٹرنیٹ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری؛ زیرِ سمندر بین الاقوامی کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 مکمل بحال، انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر آ گئی

انٹرنیٹ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری؛ زیرِ سمندر بین الاقوامی کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 مکمل بحال، انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر آ گئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 (SEA-ME-WE 5) کی مکمل بحالی کی تصدیق کردی، جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول پر آگئی ہیں۔

 پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ نیٹ ورک سے منسلک کرنے والی زیرِ سمندر کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں فنی خرابی دور کردی گئی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق کیبل کی مکمل بحالی ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے باہمی تعاون سے ممکن ہوئی۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ تکنیکی ٹیموں نے خرابی دور کرنے کے لیے مسلسل 24 گھنٹے کام کیا اور مرمتی کارروائی مکمل کرکے کیبل کو دوبارہ فعال کردیا۔ اس کے نتیجے میں بین الاقوامی ڈیٹا کنیکٹیویٹی مکمل طور پر معمول پر آگئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق کیبل کی مرمت کے دوران انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات سے بچانے اور سروسز کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے ڈیٹا ٹریفک کو عارضی طور پر متبادل بین الاقوامی لنکس پر منتقل کیا گیا تھا۔ متبادل روٹس کے مؤثر استعمال کے باعث خرابی کے باوجود ملک میں انٹرنیٹ سروسز کو بڑی حد تک جاری رکھنے میں مدد ملی۔

یہ بھی پڑھیں:بے نامی گھر سیل ہونے پر جے یو آئی کی احتجاجی کال فلاپ! 10 ایم این ایز اور 7 سینیٹرز میں سے چند ایک نے تصویریں بنوائیں اور رفو چکر ہو گئے

اتھارٹی نے واضح کیا کہ اب ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل مکمل طور پر فعال ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بین الاقوامی رابطہ کاری معمول کے مطابق بحال ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 18 نومبر کو پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر دور زیرِ سمندر کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی، جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی تھیں اور صارفین کو سست رفتار انٹرنیٹ اور رابطے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کیبل کی بحالی کے بعد انٹرنیٹ صارفین کو معمول کی رفتار اور بین الاقوامی ڈیٹا کنیکٹیویٹی کی سہولت دوبارہ دستیاب ہوگئی ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles