صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف بھی کپتان برقرار رکھنے کی تجویز

صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف بھی کپتان برقرار رکھنے کی تجویز

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنے والے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی کپتان برقرار رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو قیادت سونپنے کے حق میں ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف3میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیم کی تشکیل میں 2028 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے۔ اس مقصد کے لیے مستقبل کے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک پول تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی سری لنکا کے خلاف سیریز میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹی20 کے نمبر ون بولر بن گئے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 13 اکتوبر کو ہوگا۔سیریز کے لیے حتمی اسکواڈ اور کپتان کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد واضح ہوگا۔

editor

Related Articles