سعودی عرب کی اہم شخصیت انتقال کرگئی

سعودی عرب کی اہم شخصیت انتقال کرگئی

سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطبق سعودی وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے ذریعے اسسٹنٹ وزیر داخلہ برائے آپریشنز امور لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی آج انتقال کرگئے۔

وزارت داخلہ نے مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :مسجد نبویؐ کے مؤذن شیخ فیصل نعمان انتقال کر گئے

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نائف نے بھی سعید بن عبداللہ القحطانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے انہوں 60 برسوں تک وزارت میں مثالی انداز میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔

لیفٹیننٹ جنرل سعید القحطانی نے کنگ فہد سکیورٹی کالج سے گریجویشن کیا اور متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے، اپنے طویل کیریئر کے دوران وزارت داخلہ میں مختلف اہم اور حساس عہدوں پر فائز رہے۔ ان کا شمار سعودی عرب کے تجربہ کار اور سینئر سیکیورٹی حکام میں کیا جاتا تھا۔

editor

Related Articles