کراچی میں پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکر سسٹم سے متعلق صؤبائی حکومت کا بڑا فیصلہ

کراچی میں پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکر سسٹم سے متعلق صؤبائی حکومت کا بڑا فیصلہ

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے واٹر کارپوریشن کو متبادل نظام متعارف کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

میئر کراچی نے کہا ہے کہ کراچی میں واٹر ہائیڈرنٹس ختم کرکے پانی کی فراہمی پائپ لائنز کے ذریعے کی جائے گی۔ انہوں نے واٹر کارپوریشن کو ہدایت کی کہ ٹینکروں کا متبادل مؤثر نظام لایا جائے تاکہ شہریوں کو مستقل بنیادوں پر پانی کی سہولت فراہم ہو سکے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ واٹر ہائیڈرنٹس سے ماہانہ تقریباً 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے تاہم ان ہائیڈرنٹس کے کنٹریکٹس گزشتہ سال ہی ختم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اب نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کیے جائیں گے بلکہ شہریوں کو ٹینکروں سے نجات دلائی جائے گی۔

میئر کراچی نے کہا کہ ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کرنا کوئی مستقل حل نہیں ہے اور اس نظام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں ہر علاقے کو پانی فراہم کرکے پورا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پرتشدد، کراچی یونین آف جرنلسٹس ،ایم کیو ایم کی مذمت، وزیرداخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا،تفصیلات طلب

مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کو ہدایت دی کہ پانی عوام کی دہلیز پر لائنوں کے ذریعے فراہم کیا جائے اور اس مقصد کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

editor

Related Articles