نیوزی لینڈ نے پہلی بار بھارتی سر زمین پر ون ڈے سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے پہلی بار بھارتی سر زمین پر ون ڈے سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے بھارتی سرزمین پر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارت کو پہلی بار اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے فیصلہ کن مقابلے میں 41 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی جس کے ساتھ ہی بھارتی کرکٹ کو اپنی ہی سرزمین پر ایک بڑی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی ٹیم کے نامور بیٹرز نیوزی لینڈ کی نسبتاً جونیئر ٹیم کے سامنے بے بس نظر آئے۔ روہت شرما، شبمن گل اور کے ایل راہول جیسے بڑے نام خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور ٹیم کو سیریز کی شکست سے نہ بچا سکے۔ میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور دباؤ کے لمحات میں تسلسل برقرار نہ رکھ سکی۔

اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے بھارتی سرزمین پر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ یاد رہے کہ پچھلے 37 سالوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت میں 7 ون ڈے سیریز ہار چکی تھی۔

بھارت کی جانب سے ہدف کے تعاقب کا آغاز کمزور رہا، تاہم ویرات کوہلی نے 124 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ایک بار پھر ٹیم کو مقابلے میں واپس لانے کی کوشش کی۔ ان کی اننگز میں نتیش کمار ریڈی اور ہرشیت رانا کے ساتھ اہم شراکتیں بھی شامل رہیں، جس سے شائقین کو جیت کی امید نظر آنے لگی۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 سہ ملکی سیریز، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ میں افغانستان کو شکست دے دی

تاہم نیوزی لینڈ کے بولر زیک فالکس نے بروقت وکٹیں حاصل کر کے بھارتی بیٹنگ کی رفتار توڑ دی اور میچ دوبارہ مہمان ٹیم کے حق میں چلا گیا۔ بھارت مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکا اور 41 رنز سے میچ ہار گیا۔اس سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیمیں اب 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلیں گی، جو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہو گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *