عوام سے پیٹرولیم مصنوعات پر کتنا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے؟ ہوشربا انکشاف

عوام سے پیٹرولیم مصنوعات پر کتنا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے؟ ہوشربا انکشاف

وزارت پیٹرولیم نے قومی اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات پر صارفین سے وصول ٹیکسوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات میں انکشاف ہوا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر تین طرح کے ٹیکسز صارفین سے وصول کیے جارہے ہین۔ صارفین سے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 78 روپے پیٹرول پر 82 روپے ٹییکس، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی مد میں صارفین سے 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی جا رہی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 75 روپے 41 پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر2 روپے 50 پیسے کلائمنٹ سپورٹ لیوی اور 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی جارہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت نے لیوی 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک بڑھا دی ہے۔ دستاویزات میں درج تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر لیوی بڑھائی گئی، جس کے بعد پیٹرول پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 79 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سرکاری محکموں میں پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد

اسی طرح ڈیزل پر لیوی میں 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 75 روپے 41 پیسے سے بڑھا کر 76 روپے 21 پیسے کر دی گئی ہے۔

editor

Related Articles