سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار حسن ایوب نے ایک کہا ہے کہ سہیل آفریدی اس وقت “عشقِ عمران کا منجن” بیچنے میں مصروف ہیں اور عملی مسائل کے حل کے بجائے محض سیاسی سرگرمیوں پر توجہ دے رہے ہیں۔
حسن ایوب نے کہا کہ سہیل آفریدی کی سیاست اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ انہیں اپنے ہی صوبے میں ریلیاں نکالنی پڑ رہی ہیں، جو ان کی کمزور سیاسی پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔
حسن ایوب نے کہا کہ وادی تیراہ جیسے حساس اور متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والے عوام اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں، مگر ان کی مدد اور بحالی کے بجائے سہیل آفریدی تحریک چلانے اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں لگے ہوئے ہیں اور عشق عمران کا منجن بیچنے میں مصروف ہیں ۔
سینئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ وہ اپنی خبر پر قائم ہیں اور ان کے مطابق سہیل آفریدی کے دن گنے جا چکے ہیں انہوں نے شفیع جان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سہیل آفریدی کی ری پلیسمنٹ ہیں اور اگر ان کو نیا وزیر اعلیٰ بنا دیا جائے تو وہ بہترین “بلنڈر بوائے” ثابت ہو سکتے ہیں۔