بیرون ملک روزگار، حکومت کا نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

بیرون ملک روزگار، حکومت کا نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

پنجاب حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو عالمی روزگار منڈی سے جوڑنے کے لیے ایک اہم اور جامع منصوبے “پرواز کارڈ” کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت آئندہ تین برسوں میں 45 ہزار نوجوانوں کو بیرونِ ملک ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کو نوجوانوں کی فلاح، ہنرمندی اور معاشی خودمختاری کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے اس پروگرام کے ابتدائی تین سالہ مرحلے کے لیے 6 ارب 90 کروڑ روپے کے اخراجات کی منظوری دے دی ہے  حکومتی ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تحت صحت، تعمیرات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر اہم شعبوں میں عالمی معیار کے مطابق افرادی قوت تیار کی جائے گی۔ منصوبے کے پہلے سال 8 ہزار، دوسرے سال 15 ہزار جبکہ تیسرے سال 22 ہزار نوجوان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :رمضان پیکج2026،عوام کو نقد رقم دینے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا

“پرواز کارڈ” پروگرام میں صرف بیرونِ ملک ملازمت ہی نہیں بلکہ مکمل تیاری کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس میں فنی مہارتوں کی تربیت، پری ڈپارچر ٹریننگ، اسکلز کی تصدیق، بائیومیٹرک اور میڈیکل مراحل، پروٹیکٹوریٹ فیس اور حتیٰ کہ ایئر ٹکٹ کے اخراجات بھی شامل ہوں گے  تاکہ نوجوانوں پر مالی بوجھ کم سے کم ہو۔

  مستفید افراد کو 1 لاکھ 50 ہزار سے لے کر 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض بھی فراہم کیا جائے گا۔ قرض کی واپسی تین ماہ کی رعایتی مدت کے بعد 15 ماہ میں آسان اقساط کے ذریعے ہوگی، جن کی ماہانہ رقم 12 ہزار سے 80 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ قرض کی رقم میں سے 20 فیصد نقد رقم نکالنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔

حکومت کے مطابق اس منصوبے سے سالانہ تقریباً 200 ملین ڈالر تک ترسیلاتِ زر متوقع ہیں، جو ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ اس اسکیم کے لیے پنجاب کا رہائشی ہونا اور جاب آفر لیٹر کا ہونا لازمی شرط قرار دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles