پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی میں اہم تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں کیونکہ دوبڑے نام سابق اپوزیشن لیڈرعمر ایوب اور شبلی فراز نے سیاسی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے سیکر ٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور سیاسی کمیٹی میں موجودہ آفس ہولڈرز کو شامل کرنے کی تجویز دی۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں رہنماؤں کی شمولیت اور مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور آج ہی دو نئے اراکین زلفی بخاری اور انتظار پنجوتھہ کو کمیٹی میں شامل کر دیا گیا ہے۔
سیکر ٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کیا یہ تبدیلیاں اس وقت سامنے آئیں جب پی ٹی آئی نے پچھلے مہینے اپنی سیاسی کمیٹی کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں 23 اہم رہنماؤں کو شامل کیا گیا تھا جبکہ علی امین گنڈاپور، مراد سعید، شہباز گل اور علی محمد خان کو کمیٹی سے خارج کیا گیا تھا اس اقدام کو پارٹی کی تنظیم نو اور مستقبل کے سیاسی حکمت عملی کے لیے اہم قرار دیا گیا تھا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کی یہ تبدیلیاں پارٹی کے اندرونی ہم آہنگی اور فیصلے سازی کے عمل کو مؤثر بنانے کی کوشش ہیں عمر ایوب اور شبلی فراز کے استعفے کے بعد پارٹی میں نئے چہروں کو مواقع دینے کا رجحان واضح ہو گیا ہے