پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج بروز جمعرات جنوری 29 کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پہلے میچ میں ٹریوس ہیڈ کے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کرنے اور کپتان مچل مارش کے آرام کرنے کا امکان ہے۔ آسٹریلوی میڈیا نے بتایا ہے کہ جوش انگلس بھی پہلے میچ میں آرام کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ مچل مارش اور جوش انگلس نے اتوار کو بی بی ایل کا فائنل کھیلا تھا۔ دوسری جانب اس سیریز کے کمنٹری پینل میں سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر سائمن کیٹچ، پاکستان کے عامر سہیل، رمیز راجہ، باذید خان اور عروج ممتاز شامل ہیں جبکہ زینب عباس پریزینٹر ہوں گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو ہو گا، سیریز کے تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہو گا۔
قبل ازیں پاکستان کیخلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں شرکت کیلئے سترہ رکنی آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا۔ آسٹریلوی ٹیم کا دوسرا گروپ آج رات لاہور پہنچے گا، کپتان مچل مارش اور جوش انگلس بگ بیش لیگ کافائنل کھیلنے کے سبب پہلے میچ میں ریسٹ کریں گے، پہلے میچ میں ٹریوس ہیڈ کو کپتانی سونپی جاسکتی ہے۔
مچل مارش کی زیر قیادت آسٹریلوی کرکٹ ٹیم جمعرات کو پاکستان کیخلاف پہلا ٹی 20 کھیلے گی، دوسری جانب میزبان سائیڈ کی تیاریاں تیسرے روز بھی قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہیں۔
پاکستان سے تین ٹی 20 میچز کی سیریز کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ میں پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، میکسویل سمیت 5 اسٹارز شامل نہیں، یہ تمام ورلڈ کپ کیلیے بھی منتخب ہوئے ہیں۔
مہمان پلیئرز کسی پریکٹس سیشن کے بغیر جمعرات کو پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی، دونوں کپتان بدھ کی دوپہر ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جہاں شائقین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے، میچز کے کامیاب انعقاد کیلیے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ادھر پاکستان ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری کیمپ کے تیسرے روز بھی بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن کے بعد نیٹ پریکٹس اورفیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔
کوچنگ اسٹاف کی جانب سے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے مختلف پہلوئوں پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ ٹیم ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار رہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں سیریز کے حوالے سے خاصا اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف یہ سیریز موجودہ کمبی نیشن کو آزمانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی، پاک آسٹریلیا سیریز کو دونوں ٹیموں کے لیے ورلڈ کپ کی تیاری کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید جانیئے:پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان، معروف قومی و غیر ملکی نام شامل

