طلبا و طالبات کے لیے خوشخبری، لیپ ٹاپ اسکیم کے نئے مرحلے کا آغاز

طلبا و طالبات کے لیے خوشخبری، لیپ ٹاپ اسکیم کے نئے مرحلے کا آغاز

پنجاب حکومت نے طلبا و طالبات کی تعلیم اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جدید لیپ ٹاپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے تحت طلبہ کو جدید لیپ ٹاپ میرٹ پر فراہم کیے جائیں گے، جس کے لیے پورٹل پر آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔

اہلیت کا معیار: اس پروگرام میں حصہ لینے کے لیے ضروری ہے کہ طلبا و طالبات پنجاب کے کسی بھی ضلع کے رہائشی ہوں۔ پروگرام میں بی ایس کے پہلے یا دوسرے سمسٹر کے طلبہ پبلک یونیورسٹی یا کالج، منتخب پرائیویٹ یونیورسٹی، پبلک میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالجز سے درخواست دے سکتے ہیں۔

تعلیمی معیار: • پبلک یونیورسٹی یا کالج کے طلبہ کے لیے کم از کم 65 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس • پبلک میڈیکل اور ڈینٹل یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے کم از کم 80 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس : • ڈی وی ایم کے طلبہ کے لیے کم از کم 75 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس

• نرسنگ کے طلبہ کے لیے کم از کم 65 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس: درخواست دینے کا طریقہ: دلچسپی رکھنے والے طلبہ آفیشل پورٹل cmlaptophed.punjab.gov.pk پر جا کر اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ آخری تاریخ:
اس پروگرام میں درخواستیں 15 فروری 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے بسنت پر تعطیلات بارے نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیدیا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *