ترکیہ میں بس المناک حادثے کا شکار، 9 افراد جاں بحق، 26 زخمی

ترکیہ میں بس المناک حادثے کا شکار، 9 افراد جاں بحق، 26 زخمی

ترکیہ کے صوبے انطالیہ میں بس کو المناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں  9 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 26 زخمی ہیں۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ انطالیہ کے شہر کے مرکز سے شمال مغرب میں واقع ضلع دوس میلتی میں پیش آیا جہاں بس دھند اور بارش کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے  جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے ،مسافر بس تیکر داغ سے اناطولیہ جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جدہ :عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 3خواتین سمیت 5پاکستانی شہری جاں بحق،متعدد زخمی

ترکیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے کی جانب سے نشر کی گئی تصاویر میں بس کو ایک ہائی وے کے سلپ روڈ پر ایک کنارے الٹی ہوئی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

صوبائی گورنر حُلوسی شاہین کے مطابق حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں، بس کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں طیارے کو حادثہ، سابق ناسکار ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک

یاد رہے کہ بحیرہ روم کے ساحل پر واقع سیاحتی شہرانطالیہ میں حالیہ دنوں کے دوران شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *