ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی سکواڈ سری لنکا روانہ،کون کون شامل؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی سکواڈ سری لنکا روانہ،کون کون شامل؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے سری لنکا روانہ ہو گئی ہے، جہاں ٹیم ٹورنامنٹ سے قبل تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔
ٹیم منیجمنٹ کے مطابق پاکستانی اسکواڈ سری لنکا پہنچنے کے بعد آج اور کل مکمل آرام کرے گا تاکہ طویل سفر کی تھکن دور کی جا سکے اور کھلاڑی اہم میچز سے قبل ذہنی اور جسمانی طور پر فریش ہو سکیں۔

قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی اس میچ میں ممکنہ طور پر تمام کھلاڑیوں کو آزمایا جائے گا تاکہ بہترین کمبی نیشن کا انتخاب کیا جا سکےٹیم مینجمنٹ وارم اپ میچز کو نہایت اہم قرار دے رہی ہے کیونکہ یہی میچز کھلاڑیوں کی فارم، فٹنس اور حکمتِ عملی کو جانچنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،پاکستان شرکت کرے گا یا نہیں ؟بڑا فیصلہ ہوگیا

پندرہ رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ اسکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج شامل کیا گیا ہے، جن میں ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان نمایاں نام ہیں۔ اس کے علاوہ خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت تو دے دی ہے، تاہم بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا اعلان بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں میدان میں نہیں اترے گی اور اس مقابلے کا بائیکاٹ کرے گی۔ اس فیصلے نے کرکٹ حلقوں میں خاصی بحث کو جنم دیا ہے اور شائقین کرکٹ کی توجہ بھی اس معاملے پر مرکوز ہے۔

editor

Related Articles