غزہ بورڈ آف پیس اجلاس کے اختتام پر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو گلے لگا لیا،غیر رسمی گفتگو بھی کی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس کے  اختتام پر  ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو گلے لگا لیا،غیر رسمی گفتگو بھی کی

غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس کے اختتام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو گلے لگا لیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔

  اس غیر رسمی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے عالمی اور خطے کے امن، تعاون اور باہمی تعلقات کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن کے قیام اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

  ٹرمپ کا یہ اقدام پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات اور باہمی اعتماد کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ملاقات کے دوران دوستانہ ماحول پیدا ہوا جس سے خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششوں کے فروغ کی امید بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عظیم شخص ہیں ،ٹرمپ

 اس سے قبل اجلاس میں بورڈ آف پیس کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے  خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام کو ان کی سرزمین پر مکمل کنٹرول دینا چاہیے ، جنگی کارروائیاں رکنی چاہیے ۔

غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے ،وزیر اعظم نے جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ دعا ہے امن کے لیے ٹرمپ کی کوششیں کامیاب ہوں ۔پاک بھار ت جنگ بندی سے ہزاروں قیمتی جانیں بچیں ، غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدارامن کے لیے ناگزیر ہے

اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کھل کرتعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیلڈ مارشل ایک عظیم شخصیت اور بہترین فائٹر ہیں ،انہوں نے شہباز شریف بھی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ میں شہباز شریف کو بہت پسند کرتا ہوں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *