10 دنوں میں پتہ چل جائے گا، ایران کو معاہدہ کرنا پڑے گا ورنہ نتائج برے ہوں گے ،امریکی صدر

10 دنوں میں پتہ چل جائے گا، ایران کو معاہدہ کرنا پڑے گا ورنہ نتائج برے ہوں گے ،امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دس دنوں میں ایران کے بارے میں صورتحال واضح ہو جائے گی اور کسی صورت اسے ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر معاہدہ نہ کیا گیا تو اس کے نتائج برے ہوں گے،غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران ہمارے ساتھ امن کے راستے پر چلے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں، کیونکہ اگر ایران ایٹمی صلاحیت حاصل کرتا ہے تو خطے میں امن ممکن نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اچھی بات چیت جاری ہے اور وہ ایک بامعنی معاہدہ چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تقریباً دس دنوں میں ایران کے حوالے سے پیش رفت سامنے آ جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمیں ایران کے ساتھ کچھ اہم امور طے کرنے ہیں اور ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، بصورت دیگر نتائج اچھے نہیں ہوں گے،اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کے عوام کے لیے ایک روشن مستقبل چاہتے ہیں اور اس کی تعمیر نو اور استحکام کے لیے مختلف ممالک اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اب تک سات ارب ڈالر سے زائد رقم فراہم کی جا چکی ہے جبکہ امریکا دس ارب ڈالر دے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کے مطابق حماس اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دے گا اور غزہ مزید انتہاپسندی اور دہشت گردی کا گڑھ نہیں رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے امریکا اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *