میٹرک کے طالبعلموں کا انتظار ختم ، امتحان کے متعلق بڑی خبر آگئی

میٹرک کے طالبعلموں کا انتظار ختم ، امتحان کے متعلق بڑی خبر آگئی

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کی عارضی ڈیٹ شیٹ تیار کر لی ہے، جس کے تحت امتحانات کا شیڈول بھی سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 27 مارچ سے ہوگا۔ پہلے روز عربی اور تاریخ کا پرچہ لیا جائے گا جبکہ میٹرک کا آخری پرچہ 16 اپریل کو پنجابی کا ہوگا۔ تعلیمی بورڈز کی جانب سے امتحانی مراکز اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کا عمل بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر،عدالت کون سے 6کیسز سننے جارہی؟تفصیلات آگئیں

میٹرک کے امتحانات مکمل ہونے کے فوراً بعد نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز 17 اپریل سے ہوگا۔ نہم کا پہلا پرچہ بھی عربی اور تاریخ کا رکھا گیا ہے، جبکہ آخری پرچہ 6 مئی کو بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا لیا جائے گا۔

تعلیمی حکام کے مطابق عارضی ڈیٹ شیٹ جلد باقاعدہ طور پر جاری کی جائے گی، جس کے بعد طلبہ کو تیاری کے لیے مکمل شیڈول فراہم کر دیا جائے گا۔ بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانات شفاف اور منظم انداز میں منعقد کرانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *