چھٹیوں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیے گئے

چھٹیوں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیے گئے

محکمہ صحت پنجاب نے چھٹیوں کے لیے نئے احکامات جاری کردیئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں ، طبی اداروں کی انتظامیہ سے سینئر ڈاکٹرز کو چھٹی دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے جبکہ  ٹیچنگ ہسپتال صرف 17 گریڈ تک کے ملازمین کی 89 دن کی رخصت منظورکرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے اہم خبر

اس کے ساتھ ساتھ سینئر رجسٹرار سے پروفیسرز تک کی چھٹی محکمہ صحت کے افسران منظوری دیں گے، خواتین ڈاکٹرز وملازمین کی میٹرنٹی، عدت کی چھٹی کی منظوری کا اختیار ہسپتالوں کے پاس رہے گا۔

جاری احکامات کے مطابق گریڈ 18 سے20کےجنرل کیڈر ڈاکٹرز کی بھی ہرقسم کی چھٹی محکمہ صحت منظور کرےگا، تمام ڈاکٹرز وسرکاری ملازمین کو89دن کی چھٹی منظوری کا اختیار ہسپتالوں کے سربراہان کے پاس تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ نافذ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *