دنیا کے معمر ترین مردوں کا منفرد اتفاق، پیدائش میں صرف 1 سال کا فرق

دنیا کے معمر ترین مردوں کا منفرد اتفاق، پیدائش میں صرف 1 سال کا فرق

دنیا کے معمر ترین اور دوسرے معمر ترین زندہ مردوں نے اپنی 114ویں اور 113ویں سالگرہ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے منائی۔

برازیل کے ژوا مارینہو نیٹو نے اپنی 114ویں جبکہ آسٹریلیا کے کین ویکس نے 113ویں سالگرہ منائی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کی سالگرہ ایک ہی دن تھی۔

دنیا کے دو مختلف براعظموں میں رہنے والے دونوں معمر افراد نے ایک دوسرے کو تصاویر کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دونوں افراد اپنے ہاتھوں میں ایک دوسرے کے لیے سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات والے کارڈز تھامے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:21 سال تک کباڑ جمع کرتا رہا، اچانک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے نکل آئے

مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ ژوا مارینہو نیٹو اور کین ویکس کی پیدائش میں ٹھیک ایک سال کا فرق ہے۔لونجوی کوئسٹ اور گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق نیٹو اس وقت دنیا کے سب سے معمر زندہ مرد ہیں، جبکہ کین ویکس دوسرے نمبر پر ہیں۔

114 سال کی عمر میں بھی عالمی ریکارڈ برقرار

ژوا مارینہو نیٹو نومبر 2024 میں 112 سال کی عمر میں دنیا کے معمر ترین زندہ مرد بنے تھے اور اس کے بعد سے یہ اعزاز مسلسل ان کے پاس ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے کین ویکس نے بھی 113 سال کی عمر مکمل کرکے طویل عمر کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ دونوں افراد کی سالگرہ ایک ہی دن ہونے کے باعث ان کی جانب سے ایک دوسرے کو مبارکباد دینا بھی خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔

دنیا کی معمر ترین خاتون کون ہیں؟

دنیا کی معمر ترین زندہ خاتون ایتھل کیتھرہیم بھی چند ماہ قبل 117 سال کی عمر کو پہنچ چکی ہیں۔لونجوی کوئسٹ کے ماہر بین مائرز کے مطابق ژوا مارینہو نیٹو کا 114 سال کی عمر تک پہنچنا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے اور ان کے مطابق اس عمر تک پہنچنے والے افراد انتہائی کم ہوتے ہیں۔

یوں دنیا کے مختلف براعظموں میں رہنے والے یہ دونوں معمر افراد نہ صرف لمبی زندگی کی ایک منفرد مثال بن چکے ہیں بلکہ ایک دوسرے کی سالگرہ یاد رکھ کر انہوں نے اس موقع کو مزید خاص بھی بنا دیا۔

editor

Related Articles