اداکارہ اور میزبان فضا علی کی 42ویں سالگرہ لندن میں شوہر اعجاز خان اور بیٹی فارال نے خصوصی انداز میں منائی۔
فضا علی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر اعجاز خان نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔ انسٹاگرام پر جاری اپنی پوسٹ میں اعجاز خان نے فضا علی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ہمارے گھر کی جان فضا علی کو 42ویں سالگرہ مبارک ہو۔
انہوں نے کہا کہ فضا علی کی سالگرہ ان کے خاندان کے لیے بھی اتنی ہی خاص ہے جتنی وہ خود ان کی زندگی میں ہیں۔اعجاز خان کے مطابق فضا کی مسکراہٹ، محبت اور مثبت توانائی ان کے گھر کی سب سے خوبصورت روشنی ہے۔
انہوں نے محبت بھرے انداز میں لکھا، تم جیو ہزاروں سال، سال کے دن ہوں پچاس ہزار۔اعجاز خان نے مزید دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ فضا علی کو ہمیشہ مسکراتا، صحت مند اور خوش رکھے اور انہیں ہمیشہ محبت کرنے والوں کے درمیان رکھے۔
انہوں نے اہلیہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فضا علی سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ فضا علی کی سالگرہ کی یہ خوشیاں لندن میں شوہر اعجاز خان اور بیٹی فارال کے ساتھ منائی گئیں، جبکہ محبت بھرے پیغام نے مداحوں کی بھی توجہ حاصل کی۔