لاہور،ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے زیادتی  کا معاملہ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کانوٹس،ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل

لاہور،ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے زیادتی  کا معاملہ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کانوٹس،ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل

ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے گینگ ریپ کا معاملہ،لڑکی سے گینگ ریپ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس C میں درج کر لیا گیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ عاصم افتخار کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں،پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی شناخت کر لی۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت میں اخلاقی پستی کی انتہا، لکھنؤ میں انسانیت سوز واقعہ، 70 سالہ بزرگ خاتون کا گینگ ریپ اور لرزہ خیز قتل

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

سنگین نوعیت کے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ، تفتیش کے تمام مراحل میرٹ اور قانون کے مطابق مکمل کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا،تفتیش کی پیش رفت کی مسلسل خود نگرانی کررہا ہوں۔

editor

Related Articles