واشنگٹن میں عشایئے میں فائرنگ واقعے سے صدمہ ہوا، جان کر خوشی ہوئی صدر ٹرمپ،خاتونِ اول خیریت سے ہیں، شہباز شریف

واشنگٹن میں عشایئے میں فائرنگ  واقعے سے صدمہ ہوا، جان کر خوشی ہوئی صدر ٹرمپ،خاتونِ اول خیریت سے ہیں، شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹس ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس افسوسناک واقعے پر شدید صدمے میں ہیں جس کے دوران ایک اہم بین الاقوامی تقریب متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جان کر اطمینان ہوا  اور خوشی ہوئی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر تمام شرکاء محفوظ ہیں۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی دعائیں اور نیک خواہشات تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں اور وہ ان کی سلامتی اور خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے واقعات عالمی سطح پر تشویش کا باعث ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

 یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب واشنگٹن میں میڈیا نمائندگان کی سالانہ تقریب جاری تھی اور اچانک فائرنگ کی آوازوں نے پورے ہال میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے بعد شرکاء کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

editor

Related Articles