صفائی، تجاوزات کا خاتمہ ،ہسپتالوں کا معیار بہترین، برسوں بعد گورنر راج میں صوبہ خوشحالی کی طرف لوٹنےلگا،سوات سےایک شہری کا آزاد ڈیجیٹل کو پیغام

صفائی، تجاوزات کا خاتمہ ،ہسپتالوں کا معیار بہترین، برسوں بعد گورنر راج میں صوبہ خوشحالی کی طرف لوٹنےلگا،سوات سےایک شہری کا آزاد ڈیجیٹل کو پیغام

سوات سے ایک شہری کا آزاد ڈیجیٹل کو پیغام موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنے آبائی علاقے کے حالیہ دوروں اور مقامی لوگوں سے ہونے والی گفتگو کی بنیاد پر انتظامی سرگرمیوں میں تبدیلی کا احوال بیان کیا ہے۔

شہری کے مطابق وہ تقریباً ہر ہفتے سوات کا دورہ کرتے ہیں۔ ابتدا میں ان کے خاندان اور رشتہ داروں سمیت بیشتر افراد گورنر راج کے مخالف تھے، کیونکہ ان میں سے زیادہ تر گزشتہ حکومت کے مضبوط حامی تھے۔ تاہم حالیہ دورے کے دوران انہیں اپنے انہی رشتہ داروں کی رائے میں واضح تبدیلی محسوس ہوئی جو پہلے گورنر راج پر سخت تنقید کرتے تھے اور اب اس کے تحت ہونے والے اقدامات کو سراہ رہے ہیں۔

پیغام میں بتایا گیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز اور کسی قسم کے اثر و رسوخ کے بغیر جاری ہیں۔ یہ اقدامات صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں بلکہ چھوٹے قصبوں اور دیہات تک بھی پہنچ رہے ہیں۔ شہری نے بریکوٹ کے قریب واقع اپنے گاؤں غالیگے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی انتظامی تبدیلی واضح طور پر محسوس کی جا رہی ہے۔

ان کے مطابق ماضی میں عیدالاضحیٰ کے علاوہ پورے سال گاؤں میں ٹی ایم اے کا عملہ دکھائی نہیں دیتا تھا، لیکن اب عملہ باقاعدگی سے گلیوں اور نالیوں کی صفائی کرتا نظر آتا ہے اور اپنی ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ سرگرمی کے ساتھ انجام دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹی گلیوں میں قائم غیر قانونی اسپیڈ بریکرز بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔

شہری نے مزید بتایا کہ تحصیل بریکوٹ کے ہسپتالوں میں اچانک معائنے کیے جا رہے ہیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔

پیغام کے مطابق حالیہ دورے کے دوران ان رشتہ داروں کی جانب سے بھی جاری اقدامات کی تعریف سننے کو ملی جو پہلے گورنر راج کے سخت مخالف تھے۔ شہری کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے علاقوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو محسوس کر رہے ہیں اور انتظامی سرگرمیوں کو سراہ رہے ہیں۔

شہری نے اپنے پیغام میں گورنر راج کے تحت جاری اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام اور ان کی پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثرات انہوں نے اپنے آبائی علاقے کے دوروں اور وہاں کے لوگوں سے براہِ راست ہونے والی گفتگو کی بنیاد پر شیئر کیے ہیں۔

editor

Related Articles