شعیب ملک کی مریم نواز سے ایسی درخواست جس نے سب کو حیران کر دیا

شعیب ملک کی مریم نواز سے ایسی درخواست جس نے سب کو حیران کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ جم اور فٹنس سینٹرز کو خصوصی رعایت دی جائے اور ان کے اوقات کار میں نرمی کی جائے۔

شعیب ملک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کی جانب سے کاروباری شعبے کے لیے بروقت قواعد و ضوابط قابلِ تعریف ہیں تاہم جم اور فٹنس سینٹرز کو خصوصی طور پر ریلیف ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ملازمت پیشہ افراد صرف ڈیوٹی کے بعد ورزش کر سکتے ہیں اس لیے صحت مند طرزِ زندگی کے لیے ضروری ہے کہ جم کے اوقات رات 10 بجے تک بڑھائے جائیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ صحت خوراک جتنی ہی اہم ہے اس لیے اگر فٹنس مراکز کو زیادہ وقت تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے تو یہ ایک صحت مند اور مضبوط معاشرے کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں :کیا شعیب ملک ایک اور پاکستانی اداکارہ سے شادی کرنے جا رہے ہیں؟

شعیب ملک کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر مختلف آرا کا سامنا ہے جہاں کچھ صارفین نے ان کی رائے کو مثبت قرار دیا ہے جبکہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کو مجموعی کاروباری پالیسیوں میں توازن برقرار رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر کفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد توانائی کی بچت، ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہری نظام کو بہتر بنانا ہے۔

اسی فیصلے کے بعد مختلف کاروباری شعبوں کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔بعض تاجر تنظیموں نے اس فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ اگر مناسب حکمت عملی کے ساتھ اس پر عمل درآمد کیا جائے تو اس کے مثبت اثرات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

اسی تناظر میں شعیب ملک کی جم اوقات بڑھانے کی تجویز نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے کہ صحت، کاروبار اور حکومتی پالیسیوں کے درمیان توازن کیسے قائم رکھا جائے۔

editor

Related Articles