پاکستان کی غیر سرکاری اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، آج بروز منگل28 اپریل دو 2026 کو کراچی، کوئٹہ اور لاہور کے کرنسی ڈیلرز کے مطابق کیش مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمتوں میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال کے بنڈل کی خرید و فروخت تقریباً8000سے 10 ہزار پاکستانی روپے کے درمیان ہو رہی ہے،عالمی سطح پر ایرانی ریال کی قدر میں کمی کے باوجود پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں اس کی قیمتیں بیس لائن ریٹ کے مقابلے میں تین سے چار گنا زیادہ دیکھی جا رہی ہیں۔
آج کے ریٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک پاکستانی روپیہ تقریباً ایک ہزار ایرانی ریال کے برابر بتایا جا رہا ہے، جبکہ دس روپے کے بدلے تقریباً دس ہزار ایرانی ریال اور ایک ہزار روپے کے بدلے تقریباً دس لاکھ ایرانی ریال کی قدر ظاہر کی جا رہی ہے، اسی طرح آٹھ ہزار سے دس ہزار روپے کے درمیان ایک کروڑ ایرانی ریال کی تجارت ہو رہی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر صورتحال اس سے مختلف بتائی جا رہی ہے، جہاں ایک پاکستانی روپیہ تقریباً چار ہزار سات سو پچیس ایرانی ریال کے برابر ہے،اس حساب سے دس روپے کے بدلے تقریباً 47 ہزار 250 ایرانی ریال اور1000روپے کے بدلے تقریباً 477 لاکھ 25 ہزار ایرانی ریال بنتے ہیں۔
عالمی ریٹ کے مطابق ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت تقریباً 2ہزار 110پاکستانی روپے کے قریب بتائی جاتی ہے،کرنسی ڈیلرز کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت عالمی سطح کے مقابلے میں کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہے، جو مقامی طلب اور رسد کے فرق کو ظاہر کرتی ہے۔