امریکہ اور برطانیہ کا تعلق بہترین، وقت کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہوا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ اور برطانیہ کا تعلق بہترین، وقت کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہوا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم اپنی اہلیہ ملکہ کامیلا کے ہمراہ چار روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے اعزاز میں ایک خصوصی استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق شاہی جوڑے کی تقریب میں آمد پر فوجی بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے، جبکہ روایتی طور پر اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

اس موقع پر امریکی صدر نے شاہ چارلس کو سلامی پیش کی اور دونوں رہنما اسٹیج پر ایک ساتھ موجود رہے، تقریب میں میلانیا ٹرمپ بھی شریک تھیں، جو شاہی مہمانوں کے استقبال کے لیے موجود رہیں۔

تقریب کے دوران شاہ چارلس اور ملکہ کامیلا نے امریکی کابینہ کے اہم اراکین سے ملاقات کی اور ان سے مصافحہ کیا، جن میں نائب صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے، بعد ازاں صدر ٹرمپ، میلانیا ٹرمپ اور شاہی جوڑے نے مشترکہ تصاویر بھی بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیدی

اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے لیے برطانیہ سے بڑھ کر کوئی قریبی دوست نہیں، انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہوا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے برطانیہ کی آنجہانی ملکہ ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں لگائے گئے درخت کا حوالہ دیا اور کہا کہ جیسے وہ درخت پروان چڑھا، ویسے ہی دونوں ممالک کے تعلقات بھی مضبوط ہوتے گئے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب کے آغاز میں واشنگٹن کے موسم پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے برطانوی موسم سے تشبیہ دی، جس پر شرکا نے خوشگوار انداز میں ردعمل دیا،انہوں نے اپنے سابق دورہ ونڈسر کاسل کو بھی یاد کیا اور شاہی خاندان کی میزبانی کو سراہا۔

editor

Related Articles