‏خیبرپختونخوا،3 ماہ میں ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں

‏خیبرپختونخوا،3 ماہ میں ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں

‏خیبرپختونخوا میں3 ماہ میں ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں ہیں ، بعض سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

‏پولیس ذرائع کے مطابق منشیات کے اس دھندے سے حاصل ہونے والی آمدن دہشت گردی مقاصد کیلئے کی جاتی ہے جس میں بعض سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے

‏خیبرپختونخوا پولیس نے 3 ماہ کے دوران منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5695 کلوگرام چرس، 275 کلوگرام افیون، 210 کلوگرام ہیروئن، 847 کلوگرام آئس اور 22 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کرلی ان کارروائیوں کے نتیجے میں 7771 مقدمات درج کرکے 7751 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ادھر‏خیبر پختونخوا پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف 3 ماہ میں 1087 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکرکے 283 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن میں خاتون خودکش بمبار سمیت 3 اہم کمانڈرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا پولیس کے 3 ماہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف 1087 آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 283 دہشت گرد گرفتار

‏ خیبر پختونخوا پولیس نے رواں سال کے پہلے تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے خلاف 1087 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔

‏رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران 283 دہشت گرد گرفتار جبکہ 108 دہشت گرد اور اشتہاری ملزمان ہلاک کیے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں میں 3 اہم کمانڈرز اور ایک خودکش حملہ آور خاتون بھی شامل ہے۔

‏پولیس پر اس عرصے میں 194 دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں سے 106 حملوں کو جدید حکمت عملی اور فورٹیفیکیشن کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔

سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا، جن میں 24 ایس ایم جیز، 55 ہینڈ گرینیڈ، 21 پستول، ایک خودکش جیکٹ اور 1700 کلوگرام سے زائد بارودی مواد شامل ہے۔

editor

Related Articles