نیوزی لینڈ کی شہریت حاصل کرنے کے خوہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

نیوزی لینڈ کی شہریت حاصل کرنے کے خوہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

نیوزی لینڈ نے غیر ملکی ہنرمند افراد کے لیے اسکلڈ مائیگرنٹ ریزیڈنٹ ویزا متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد ملک میں ہنر مند افرادی قوت کو فروغ دینا اور مستقل رہائش کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس ویزا کے ذریعے درخواست دہندگان کو غیر معینہ مدت تک قیام کی سہولت حاصل ہو گی جبکہ وہ اپنے اہل خانہ کو بھی ساتھ لے جا سکتے ہیں۔

بیورو آف امیگریشن کے مطابق اس اسکیم کے تحت درخواست دینے والے افراد کو ملازمت، تعلیم اور رہائش کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ویزا حاصل کرنے کے بعد امیدوار دو سال تک نیوزی لینڈ میں رہائش اختیار کرنے پر مستقل رہائشی حیثیت کے لیے اہل ہو سکتے ہیں جس سے ان کے لیے ملک میں آزادانہ آمد و رفت ممکن ہو جاتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :نیوزی لینڈ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

اہلیت کے لیے عمر کی حد 55 سال یا اس سے کم رکھی گئی ہے جبکہ درخواست دہندہ کا صحت مند ہونا، اچھے کردار کا حامل ہونا اور انگریزی زبان پر عبور رکھنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کسی تسلیم شدہ آجر کے ساتھ کل وقتی ہنرمند ملازمت یا ملازمت کی پیشکش بھی لازمی ہے۔

درخواست گزار کو کم از کم 6 اسکلڈ پوائنٹس حاصل کرنا ہوں گے جو تعلیم، پیشہ ورانہ مہارت اور آمدنی کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔ ملازمت کے لیے ہفتہ وار کم از کم 30 گھنٹے کام اور مخصوص تنخواہ کی حدیں بھی مقرر کی گئی ہیں۔

نیوزی لینڈ گزشتہ کئی برسوں سے ہنرمند افرادی قوت کی کمی پوری کرنے کے لیے امیگریشن پالیسیوں میں نرمی کرتا رہا ہے۔ کورونا کے بعد معیشت کی بحالی اور مختلف شعبوں میں لیبر شارٹیج نے اس ضرورت کو مزید بڑھا دیا۔ اسی تناظر میں یہ نیا ویزا پروگرام عالمی ہنرمندوں کو راغب کرنے کی  کوشش ہے۔

editor

Related Articles