ایران کو جوہری ہتھیا ر بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے،ٹرمپ

ایران کو جوہری ہتھیا ر بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اس حوالے سے امریکا اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

امریکی خلا بازوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت میں نمایاں کمی آ چکی ہے اور اس کے تقریباً 82 فیصد میزائل تباہ کیے جا چکے ہیں ہم نے ایران کی فضائی صلاحیت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں میں امریکا اپنے بیشتر اہداف حاصل کر چکا ہے اور صورتحال اب بڑی حد تک قابو میں ہے،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی معیشت بھی دباؤ کا شکار ہے اور اس کی کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی آ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کو اصل صورتحال سے لاعلم رکھا جا رہا ہے؟ امریکی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

صدر ٹرمپ نے مزید کہاکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ان کی مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی ہے، جس میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں پیوٹن بھی اس مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران خود بھی جانتا ہے کہ اسے جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں اور عالمی برادری بھی اسی مؤقف پر متفق ہے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کارروائیوں میں امریکا اپنے مقاصد حاصل کر چکا ہے، جبکہ انہوں نے روسی قیادت پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی جنگ کو جلد ختم کرے تاکہ خطے میں کشیدگی کم کی جا سکے۔

editor

Related Articles