واہگہ بارڈر پر معرکہ حق کی مناسبت سے شاندار پریڈ اور پروقار تقریب،فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

واہگہ بارڈر پر معرکہ حق کی مناسبت سے شاندار پریڈ اور پروقار تقریب،فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

واہگہ بارڈر پر معر کہ حق کی مناسبت سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ دیکھنے میں آیا،واہگہ بارڈر پر اس یادگار تقریب میں معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی، جن میں اقلیتی برادری، علمائے کرام، وکلاء، سول مسلح افواج اور طلباء سمیت عوام کی بڑی تعداد شامل تھی، ہر چہرہ قومی جوش و جذبے سے سرشار نظر آیا اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

تقریب کا سب سے دلکش منظر پاکستان رینجرز (پنجاب) کی شاندار پریڈ تھی جس نے شرکاء کے دلوں میں ولولہ اور جذبۂ حب الوطنی کو مزید تیز کر دیا، جوانوں کے منظم قدم، بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت نے حاضرین کو مسحور کر دیا اور ہر آنکھ فخر سے چمک اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل، واہگہ بارڈر پر خصوصی تقریب،افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

اس موقع پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلباء اور نوجوان گلوکار اے آر ناصر نے ملی نغمے پیش کیے، جنہوں نے ماحول کو مزید گرما دیا اور نغموں کے ذریعے ملک اور افواجِ پاکستان سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا گیا، جس پر شرکاء نے بھرپور داد دی۔

تقریب کے دوران عوام نے دو ٹوک الفاظ میں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے پہلے سے زیادہ سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنا بھارت اور اس کی قیادت کی بڑی غلطی ہے، کیونکہ 26 کروڑ پاکستانی اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں واہگہ پریڈ گراؤنڈ میں عوام نے جوش و خروش کے ساتھ بھارتیوں کو صفر کے مقابلے میں آٹھ کا اسکور کارڈ دکھا کر ماضی کی عبرتناک شکست بھی یاد دلائی،اس پورے منظر نے اتحاد، طاقت اور حب الوطنی کی عملی تصویر پیش کی، جہاں ہر زبان پر ایک ہی نعرہ تھاہم ہیں بنیان المرصوص۔

editor

Related Articles