پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو مجموعی طور پر دس لاکھ ڈالر دیے جائیں گےجس میں پانچ لاکھ ڈالر بطور مرکزی انعام اور پانچ لاکھ ڈالر اضافی انعام کی صورت میں شامل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی رنر اپ ٹیم کو دو لاکھ ڈالر کے ساتھ مزید تین لاکھ ڈالر بھی دیے جائیں گے، جبکہ بہترین کھلاڑیوں کی تیاری کرنے والی فرنچائز کے لیے بھی دو لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔
ادھر ایونٹ کا اہم ترین معرکہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں فائنل میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گی اور سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
حیدرآباد کنگز اس بار پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کا حصہ بنی ہے جبکہ پشاور زلمی نے پہلی بار فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں بھرپور جوش و جذبہ پایا جاتا ہے اور شائقین ایک سنسنی خیز مقابلے کی امید کر رہے ہیں،یہ فائنل نہ صرف دونوں ٹیموں کے لیے تاریخی حیثیت رکھتا ہے بلکہ پی ایس ایل کی تاریخ میں بھی ایک نیا اور دلچسپ باب ثابت ہو سکتا ہے۔