سرکاری ملازمین کوبہت جلد بڑی خوشخبری ملنے کاامکان

سرکاری ملازمین کوبہت جلد بڑی خوشخبری ملنے کاامکان

مہنگائی کے ستائے سرکاری ملازمین تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے جلد بڑی خوشخبری مل سکتی ہے ، وزارت خزانہ نے بجٹ تیاریوں کے دوران مختلف تجاویز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، تاہم تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ یا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی و گیس کے بلوں اور روزمرہ اخراجات میں اضافے کے باعث تنخواہ دار طبقے کو کسی حد تک ریلیف دینے کی خواہاں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ تجاویز میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ کچھ اضافی سہولتیں بھی زیر غور ہیں جن کا مقصد کم آمدن ملازمین پر مالی دباؤ کم کرنا ہے۔

اس حوالے سے مختلف محکموں سے سفارشات بھی طلب کی جا سکتی ہیں تاکہ حتمی بجٹ میں قابل عمل اقدامات شامل کیے جا سکیں۔

 یہ بھی پڑھیں :حکومت کا سرکاری ملازمین کو بائیکس دینے کا فیصلہ

ماہرین معاشیات کے مطابق اگر حکومت تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ منظور کرتی ہے تو اس سے ملک بھر کے ہزاروں سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو فائدہ پہنچے گا تاہم اس فیصلے کا انحصار حکومت کی مالی گنجائش محصولات کے اہداف اور مجموعی بجٹ حکمت عملی پر ہو گا۔

موجودہ صورتحال میں حکومت کے لیے ایک طرف عوام کو ریلیف دینا ضروری ہے جبکہ دوسری جانب مالیاتی خسارے کو قابو میں رکھنا بھی بڑا چیلنج ہے۔اس لیے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ بجٹ دستاویزات کی منظوری کے وقت کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ آگیا

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ عوامی ریلیف، معاشی استحکام اور حکومتی اخراجات میں توازن کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles