گوگل ایپ شیٹ کے ذریعے فیس بک اکاؤنٹس پر حملہ، 30 ہزار صارفین متاثر

گوگل ایپ شیٹ کے ذریعے فیس بک اکاؤنٹس پر حملہ، 30 ہزار صارفین متاثر

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ویتنام سے چلنے والی ایک منظم سائبر مہم سامنے آئی ہے، جو گوگل ایپ شیٹ کو ’فشنگ ریلے‘کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ اس طریقے میں جعلی ای میلز کے ذریعے صارفین کو دھوکہ دے کر ان کے فیس بک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی کمپنی گارڈیو  نے اس مہم کو ’’اکاؤنٹ ڈمپلنگ‘‘ کا نام دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ہیک کیے گئے اکاؤنٹس کو بعد میں ایک غیر قانونی آن لائن پلیٹ فارم پر فروخت کیا جاتا ہے جو خود انہی ہیکرز کے کنٹرول میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چھوٹا ای ریڈر، بڑا اثر، ایکس ٹِنک ایکس 3 نے آئی فون استعمال کا طریقہ بدل دیا

میڈیارپورٹ کے مطابق اب تک تقریباً 30 ہزار فیس بک اکاؤنٹس اس مہم کا نشانہ بن چکے ہیں۔سائبر سیکیورٹی محقق شیکڈ چین کے مطابق یہ کوئی سادہ فشنگ حملہ نہیں بلکہ ایک مکمل اور منظم آپریشن ہے۔ اس میں لائیو کنٹرول پینلز، جدید سیکیورٹی سے بچنے کے طریقے، مسلسل اپڈیٹس اور ایک ایسا نیٹ ورک شامل ہے جو چوری کیے گئے اکاؤنٹس سے مسلسل فائدہ اٹھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایمرجنسی میں اے آئی بمقابلہ ڈاکٹر، نئی تحقیق نے سب کو چونکا دیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ ویتنام سے منسلک ہیکرز اب زیادہ جدید اور خطرناک طریقے اپنا رہے ہیں۔ ان کا مقصد صارفین کے اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی حاصل کرنا اور پھر انہیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کر کے مالی فائدہ اٹھانا ہے۔

editor

Related Articles