حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 29 اگست سے نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر تھی۔
وزارت توانائی کے مطابق نئی قیمتیں 29 اگست سے 31 اگست 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ تازہ کمی کے بعد صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی ریلیف ملے گا۔