تر کیہ کی دفاعی میدان میں اہم پیش رفت،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل “یلدرم حان” متعارف

تر کیہ کی دفاعی میدان میں اہم پیش رفت،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل “یلدرم حان” متعارف

تر کیہ کی نے دفاعی میدان میں اہم پیش رفت ، پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل “یلدرم حان” متعارف کرا دیا ہے، جسے جدید عسکری ٹیکنالوجی میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

استنبول میں جاری دفاعی نمائش کے دوران اس نئے میزائل کی رونمائی کی گئی جہاں ملکی اور غیر ملکی دفاعی ماہرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ میزائل ترکیے کی وزارت دفاع کے تحقیقاتی و ترقیاتی مرکز کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جو ملک کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

رپورٹس کے مطابق “یلدرم حان” انتہائی تیز رفتار میزائل ہے جو آواز کی رفتار سے پچیس گنا زیادہ رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کی مار تقریباً چھ ہزار کلومیٹر تک بتائی جا رہی ہے۔ اس جدید میزائل میں مائع نائٹروجن ٹیٹرا آکسائیڈ کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا گیا ہے اور اسے چار طاقتور راکٹ انجنز سے لیس کیا گیا ہے جس کے باعث اسے ترکیے کے جدید ترین میزائل نظاموں میں شامل کیا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ترکیہ،پاکستان مل کر گلوبل فوڈ ویلیو چین میں کردار ادا کر سکتے ہیں، شہباز شریف

یہ میزائل ایک بین الاقوامی دفاعی و فضائی نمائش میں پیش کیا گیا جہاں ترکیے کی بڑی دفاعی کمپنیاں اور سرکاری ادارے اپنی جدید ایجادات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت نے ترکیے کے دفاعی شعبے میں خود کفالت کے عزم کو نمایاں کیا۔

میزائل کی رونمائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ترکیے دفاعی صنعت کو مزید وسعت دینے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہا ہے۔ میزائل سسٹمز، بغیر پائلٹ طیاروں، فضائی دفاعی نظام، ہوابازی اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے ترکیہ عالمی سطح پر اپنی حیثیت مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

editor

Related Articles