علم و تقویٰ کا یہ روشن ستارہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شاہد آفریدی کا مولانا ادریس کو خراج عقیدت

علم و تقویٰ کا یہ روشن ستارہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شاہد آفریدی کا مولانا ادریس کو خراج عقیدت

معروف سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے جید عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگ زئی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم و تقویٰ کا یہ روشن ستارہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کراچی سے جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ممتاز عالم دین اور شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگ زئی کی بزدلانہ حملے میں شہادت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے جس نے دل کو غمگین کر دیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی شہادت کو قبول فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

 یہ بھی پڑھیں :شیخ الحدیث مولانا ادریس کیس،تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

اپنے پیغام میں انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ مولانا ادریس کی علمی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ہمراہ موجود دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

editor

Related Articles