ہیروں اور سونے کی ساڑھی میں ایشا امبانی، سوشل میڈیا پر امیروں کی نمائش پر تنقید

ہیروں اور سونے کی ساڑھی میں ایشا امبانی، سوشل میڈیا پر امیروں کی نمائش پر تنقید

بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی نے میٹ گالا 2026 میں اپنی قیمتی ساڑھی کے ذریعے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کر لی، لیکن اس بار فیشن کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر سخت تنقید بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

نیویارک میں ہونے والی دنیا کی مشہور فیشن تقریب میٹ گالا میں ایشا امبانی نے ایسی ساڑھی پہن کر شرکت کی جسے سونے کی تار، 1800 ہیروں اور قیمتی پتھروں سے سجایا گیا تھا۔ ان کی ساڑھی معروف بھارتی ڈیزائنر گورو گپتا نے تیار کی جبکہ اسے بھارتی کاریگروں نے ہاتھ سے بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :ڈانانیر مبین کی نئی فلم پروموشن کے دوران بولڈ لک، سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل

ایشا امبانی نے بتایا کہ ان کے لباس کا بلاؤز والدہ کی جیولری سے تیار کیا گیا تھا اور تقریب میں پہنے گئے تمام زیورات بھی ان کی والدہ کے کلیکشن کا حصہ تھے۔ ان کے ہاتھ میں موجود اسٹیل سے تیار کردہ آم نما آرٹ پیس نے بھی خاص توجہ حاصل کی۔

تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس شاہانہ انداز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے خطے میں جہاں لاکھوں لوگ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، وہاں اربوں روپے کے فیشن شو اور قیمتی لباس دولت اور عام عوام کے درمیان بڑھتے فرق کو نمایاں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سید نور کا اعتراف: جنت مرزا کو فلم میں لینا’تباہی‘ ثابت ہوا

کچھ صارفین نے لکھا کہ ایک طرف غریب لوگ بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف چند امیر شخصیات فیشن ایونٹس میں ہیروں اور سونے کی نمائش کر رہی ہیں۔

دوسری جانب فیشن کے شوقین افراد نے ایشا امبانی کے انداز کو بھارتی ثقافت اور دستکاری کی عالمی سطح پر نمائندگی قرار دیا۔میٹ گالا میں ایشا امبانی کی یہ شرکت اب صرف فیشن نہیں بلکہ امارت، سماجی فرق اور دکھاوے پر ایک نئی بحث بن چکی ہے

editor

Related Articles