وزیراعظم اپنا گھر پروگرام میں ہزاروں درخواستیں منظور، اربوں روپے جاری

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام میں ہزاروں درخواستیں منظور، اربوں روپے جاری

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے والوں کیلئے  بڑی خبر آگئی ، اسکیم کے تحت 1845افراد کو 5 ارب روپے سے زائد کے قرضے فراہم کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایا گیا ہے کہ آئندہ 4 برسوں میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیےجائیں گے، اس سلسلے میں موصول ہونے والی25304 درخواستوں میں سے 8990 درخواستیں منظورہو چکی ہیں جن کے قرضوں کی مالیت 37 ارب روپے سے زائد ہے۔

وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور سیکرٹری قانون و انصاف نے ارکانِ کمیٹی کو ’ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام‘ کے نفاذ کے فریم ورک اور ہاؤسنگ فنانس و فورکلوژر قوانین سے متعلق مجوزہ اصلاحات پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی

سیکرٹری وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اپنی پریزنٹیشن میں بتایا کہ ’ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ‘ ایک سبسڈی شدہ ہاؤسنگ فنانس اسکیم ہے، اس کے تحت پہلی بار گھر خریدنے والوں کو ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا جس پر مقررہ مارک اپ ریٹ 5 فیصد ہےاور ادائیگی کی مدت 20 سال رکھی گئی ہے جب کہ فنانسنگ کا تناسب 90:10 ہے۔

وزارت ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ بینکوں کے خدشات کم کرنے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنے اور مارگیج فنانس سیکٹر کی پائیدار ترقی کے لیے فورکلوژر اور ریکوری قوانین میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

کمیٹی نے کہا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ فنانس کا شعبہ بدستور شدید حد تک غیر ترقی یافتہ ہے اور اس کے لیے ساختی اصلاحات، بہتر فورکلوژر و ریکوری قوانین، اور ایک سازگار ریگولیٹری ماحول کی ضرورت ہے تاکہ بینک اور مالی ادارے مارگیج قرضوں میں اضافہ کر سکیں۔

قبل ازیں حکومت نے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہش مند اوورسیز پاکستانیوں اور نجی شعبے کو خوشخبری سنائی تھی ، جہاں  ہاؤسنگ فنانس میں توسیع کی منظوری دیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں اور نجی شعبے کو بھی شامل کر لیا گیاہے ۔

editor

Related Articles