آپریشن بنیان مرصوص کو ایک سال ہوگیا لیکن یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے، شاہد آفریدی

آپریشن بنیان مرصوص کو ایک سال ہوگیا لیکن یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے معرکہ حق کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی قوم کو مبارکباد اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں  کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال ہو گیا لیکن یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں اور ارادے پکے ہوں اللّٰہ اسے پسند کرتا ہے ، یہ صرف ایک آپریشن نہیں تھا، یہ پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری اور اللّٰہ کی مدد کی نشانی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج نفرت نہیں امن، برداشت اور انسانیت کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے مگر جب وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم ایک دیوار بن جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی بھارت نے بڑی بھاری قیمت چکائی، رضوان سعید

شاہد آفریدی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اتحاد، ایمان اور سچائی میں ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ معرکہ حق میں روایتی دشمن بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہوگیا، جی ایچ کیو راولپنڈی میں آج صبح معرکہ حق کی پروقار تقریب منعقد ہو ئی ، معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے قوم اور افواج کو مبارک باد دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، معرکہ حق میں کامیابی مسلح افواج کی تیاری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، اس کامیابی نے مسلح افواج پر عوام کے اعتماد کو فیصلہ کن طور پر مضبوط کیا۔

editor

Related Articles