امریکی صدر ٹرمپ چین پہنچ گئے

امریکی صدر ٹرمپ چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نو برس بعد چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے 2017میں چین کا دورہ کیا تھا۔ ٹرمپ چینی صدر سے تجارت اور عالمی معیشت پر بات چیت کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، بچوں نے پھول پیش کئے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

چین روانگی سے قبل واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ کے بارے میں طویل بات کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان مذاکراتی عمل میں شاندار رہا، فیلڈ مارشل بہترین شخصیت ہیں۔

مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

Related Articles