دنیا کی مہنگی ترین مرغی، جس کی قیمت ایک گاڑی سے بھی زیادہ

دنیا کی مہنگی ترین مرغی، جس کی قیمت ایک گاڑی سے بھی زیادہ

اگر آپ کو بتایا جائے کہ ایک مرغی کی قیمت لاکھوں میں ہو سکتی ہے اور اس کا ایک انڈا بھی ہزاروں روپے میں بکتا ہے تو یقین کرنا مشکل ہوگا، مگر یہ حقیقت ہے۔

انڈونیشیا کی نایاب نسل ایام سیمانی کو دنیا کی مہنگی ترین مرغیوں میں شمار کیا جاتا ہے، جسے اس کی مکمل سیاہ رنگت کی وجہ سے مرغیوں کی لیمبورگینی بھی کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈینڈیلین جڑ کینسر کے خلاف مؤثر،نئی تحقیق سامنے آگئی

اس مرغی کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا رنگ صرف باہر تک محدود نہیں رہتا بلکہ اس کے پر، گوشت، ہڈیاں اور حتیٰ کہ انڈے تک بھی گہرے سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ منفرد خصوصیت ایک جینیاتی کیفیت فیبرومیلانین کی وجہ سے ہوتی ہے، جس میں جسم میں میلانین کی مقدار عام مرغیوں کے مقابلے کئی گنا زیادہ ہو جاتی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اس نایاب نسل کی ایک مرغی کی قیمت تقریباً 14 سے 17 لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے، جبکہ اس کا ایک انڈا بھی ہزاروں روپے میں فروخت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جنوبی کوریا میں کچھ نہ کرنے کا انوکھا مقابلہ

دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ لوگ اسے ’سپر فوڈ‘ بھی قرار دیتے ہیں کیونکہ اس میں پروٹین نسبتاً زیادہ اور چکنائی کم ہوتی ہے، جبکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور سمجھی جاتی ہے۔

انڈونیشیا میں اس نسل کو بعض علاقوں میں روایتی طور پر خاص اور مقدس سمجھا جاتا ہے اور اسے مختلف رسومات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس کی قیمت زیادہ ہونے کی بڑی وجہ اس کی نایاب نسل، کم افزائش اور محدود پیداوار ہے، جس کے باعث یہ عام مرغیوں کی طرح آسانی سے دستیاب نہیں ہوتی۔

editor

Related Articles