ڈیٹا شیئرنگ میں نیا انقلاب، گوگل کا دلچسپ اقدام

ڈیٹا شیئرنگ میں نیا انقلاب، گوگل کا دلچسپ اقدام

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایک نیا کیوک شیئرفیچر متعارف کرانا شروع کردیا ہے، جس کے ذریعے اینڈرائیڈ صارفین اب اپنے فائلز براہ راست آئی فون، آئی پیڈ اور میک ڈیوائسز پر بھیج سکیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نیا فیچر ایککیو آرکوڈ سسٹم کے ذریعے کام کرتا ہے، جس سے اینڈرائیڈ اور ایپل ڈیوائسز کے درمیان فائل شیئرنگ کو مزید آسان اور تیز بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گوگل کا نیا پرائیویسی فیچر متعارف

گوگل کی سپورٹ ڈاکیومنٹ کے مطابق صارفین کیوک شیئرکے ذریعے اپنی فائلز منتخب کرکے کیوآرکوڈ جنریٹ کریں گے، جسے آئی فون یا دیگر ایپل ڈیوائس کا صارف کیمرہ ایپ سے اسکین کرے گا۔ اسکین کے بعد فائل ایک محفوظ ڈاؤن لوڈ لنک کے ذریعے براہ راست براؤزر میں کھل جائے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ کام کرتا ہے، اور فائلز گوگل کے سرورز پر عارضی طور پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ تاہم یہ ڈیٹا صارف کے گوگل ڈرائیواسٹوریج میں شامل نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں :ٹیک دنیا میں تہلکہ، ایپل کا سائن اپ آفر سامنے آگیا

گوگل کے مطابق بھیجی گئی فائلز صرف 24 گھنٹے تک ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب رہیں گی۔ اس کے بعد لنک خود بخود ختم ہوجائے گا۔فیچر کی حدود کے مطابق صارفین 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ 10جی بی ڈیٹا شیئر کرسکتے ہیں۔ ایک ہی سیشن میں 1000 فائلز تک بھیجی جاسکتی ہیں، جبکہ ایک وقت میں 20 مختلف ایپل ڈیوائسز کو بھی فائلز منتقل کی جاسکتی ہیں۔

ٹیک ماہرین کے مطابق یہ اقدام اینڈرائیڈ اور ایپل صارفین کے درمیان فائل شیئرنگ کی دیرینہ رکاوٹوں کو کم کرنے میں اہم پیشرفت ثابت ہوسکتا ہے۔

editor

Related Articles