مسلم لیگ ن کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی حادثے میں زخمی ہوگئیں

مسلم لیگ ن کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی حادثے میں زخمی ہوگئیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار جم میں ورزش کے دوران پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہوگئیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے سر پر ٹانکے لگائے گئے۔

لاہور میں واقع ایک جم میں ورزش کے دوران وزن اٹھاتے ہوئے اچانک راڈ پھسل کر ان کے سر پر لگ گیا جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹ آئی

عظمیٰ کاردار کے مطابق وہ عام طور پر ورزش کے دوران اپنے ٹرینر کی نگرانی میں ہوتی ہیں تاہم واقعے کے وقت ٹرینر موجود نہیں تھا جس کے باعث وہ وزن والی راڈ کی سیفٹی پن صحیح طور پر فِٹ نہیں کر سکیں اور یہ حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق بڑی خوشخبری، حکومت نے جون تک پیٹرول اور ڈیزل ذخیرہ کر لیا

حادثے کے فوراً بعد انہیں قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے دوران خون بہنا روکا گیا اور ڈریسنگ کی گئی بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔

سروسز اسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کے سر پر ٹانکے لگائے اور مکمل طبی معائنہ کیا جس کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ بہتر ہو رہی ہیں۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles