امریکی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہیں ، ایران

امریکی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہیں ، ایران

ایرانی فوج کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی صورت میں ایرانی فوج جوابی کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

اپنے بیان میں ایرانی فوج نے کہا کہ دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایرانی فوج ٹریگر دبانے کے لیے تیار ہے ، دوبارہ جارحیت اور حملہ کیا گیا تو فوری، فیصلہ کن، بھرپور طاقت اور وسیع تر پیمانے پر جوابی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :جنگ کا آغاز نہیں اپنا دفاع کیا، مذاکرات اس وقت ہی ہو سکتے ہیں جب دوسرا فریق سنجیدہ ہو ، ایرانی وزیرخارجہ

رکن ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل اور پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر ڈاکٹر محسن رضاعی نے صدر ٹرمپ کا نام لیے بغیر انکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے فوجی حملہ کی ڈیڈلائن رکھی اور خود ہی منسوخ بھی کردی۔

انہوں نے کہا کہ یہ خام خیالی ہے کہ ایرانی قوم اور افسر ہتھیار ڈال دیں گے۔ مسلح افواج اور ایران کی عظیم قوم کا فولادی مکہ حریف کو پسپائی اور ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرے گا۔

انہوں نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ آئندہ کسی بھی غلطی کا سامنا پچھلی فوجی جھڑپوں سے کہیں زیادہ طاقتور ردِعمل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :محسن رضائی کا امریکی پالیسیوں پر سوالیہ نشان، آبنائے ہرمز میں بدامنی پھیلانے والوں کو خبردار کردیا

قبل ازیں سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے سابق چیف محسن رضائی نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے کھلا ہے، لیکن یہ راستہ لشکر کشی اور بدامنی پھیلانے والوں کے لیے بالکل نہیں ہے۔

editor

Related Articles