شان شاہد کراچی کی شوبز شخصیات پر برس پڑے

شان شاہد کراچی کی شوبز شخصیات پر برس پڑے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارشان شاہد  نے کراچی سے تعلق رکھنے والے اداکاروں پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں موجود تقسیم پر سوال اٹھا دیے۔

شان شاہد، جو اردو اور پنجابی زبان کی 700 سے زائد فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں، اس وقت اپنی نئی فلم سائیکوکی تشہیر میں مصروف ہیں، جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔ اس سے قبل ان کی فلم بلھا نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :شکیرا ٹیکس فراڈ کیس میں بری، عدالت کاکروڑوں یورو واپس کرنے کا حکم

کراچی میں فلم سائیکو کے ٹریلر لانچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان شاہد سے سوال کیا گیا کہ کراچی کی بڑی شوبز شخصیات، جن میں ہمایوں سیعداور فہد مصطفی شامل ہیں، تقریب میں نظر کیوں نہیں آئیں اور کیا لاہور سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو مناسب سپورٹ نہیں ملتی؟

اس سوال پر شان شاہد نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ لوگ اپنی ایک چھوٹی سی دنیا میں رہتے ہیں۔ اگر بھارت سے کال آجائے تو کہتے ہیں آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، لیکن جب لاہور کے فنکاروں کی بات آتی ہے تو اچانک سرحدیں یاد آجاتی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں :وجے کی سیاسی کامیابی پر رجنی کانت کا دلچسپ ردعمل وائرل

اداکار نے کہا کہ وہ کراچی میں ہونے والے اچھے کام کی تعریف کرتے ہیں، تاہم انہوں نے ہمیشہ محسوس کیا کہ کراچی کی انڈسٹری نے لاہور کے فنکاروں کو وہ پذیرائی نہیں دی جس کی توقع کی جاتی ہے۔

شان شاہد کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کی بات سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کئی افراد اسے شوبز انڈسٹری میں غیر ضروری تقسیم قرار دے رہے ہیں۔

editor

Related Articles